سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا تاخیراورنقصانات پرایئرلائن معاوضے کے نئے قوانین کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب نے صارفین کے حقوق کے تحفظ میں نئی ترامیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت متاثرہ مسافر مختلف فضائی کمپنیوں یا ہوائی اڈوں کی رکاوٹوں کی صورت میں مالی معاوضہ حاصل کرنے کے حق دار ہوں گے۔

سعودی عرب جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جاسا) نے ان تبدیلیوں کا اعلان "مسافروں کو بہتر تجربہ مہیّا کرنے کی غرض سے کیا ہے، جس سے مملکت کے ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کے وسیع تر مقاصد حاصل کیے جاسکیں گے‘‘۔

ان قوانین کا اطلاق رواں سال 20 نومبر سے ہوگا اور اس میں خصوصی ضروریات کے حامل مسافروں کے لیے ٹکٹنگ، بورڈنگ، دوران پرواز خدمات، سامان کی دیکھ بھال اور رسائی کے مسائل شامل ہوں گے۔

پروازوں میں تاخیر کی صورت میں مسافر نئے قواعدوضوابط کے مطابق اپنا سفر منسوخ کرسکیں گے۔ اگر پرواز منسوخ، اوور بکنگ یا غیر شیڈول اسٹاپ اوور کرتی ہے تو مسافر 200 فی صد تک معاوضے کا دعویٰ کر سکیں گے۔

جاسا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کا سامان ایئرلائن کی غیر ذمے داری کی وجہ سے گم یا خراب ہوجاتا ہے وہ 1750 ڈالر (6568 ایس اے آر) تک کا معاوضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

جاسا کے نائب صدر برائے کوالٹی اور مسافر تجربہ عبدالعزیز الدمش کا کہنا ہے کہ ’’یہ تبدیلیاں جی اے سی اے کی جانب سے مسافروں کو ترجیح دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی عکاسی کرتی ہیں‘‘۔

انھوں نے مزید کہا، "قواعد سفر ی رکاوٹوں سے متاثر ہونے والے مسافروں کی مدد کرنے اور مملکت کے وسیع تر سعودی ایوی ایشن حکمت عملی کی ترقی کے ایجنڈے کی نئی بنیاد کا احاطہ کرتے ہیں‘‘۔

اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی نے قواعد و ضوابط کی تیاری اور اعلان سے قبل عوام، فضائی خدمات مہیا کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی ہے۔

گذشتہ سال اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز الدویلج نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب 2030 ء تک 33 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کے لیے اپنے ہوائی اڈوں کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ اتھارٹی سات سال میں ہوا بازی کے شعبے میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

توقع ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں سے 250 مقامات کے لیے فضائی خدمات میں اضافہ ہوگا، جس سے اسی مدت میں 75ارب ڈالر قومی معیشت میں شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں