سعودی عرب کے پاکستان، بنگلہ دیش سے سول ایوی ایشن کے معاہدے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے ایوی ایشن کے شعبے میں بین الاقوامی پارٹنر شپ کے قیام کی پالیسی کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دئیے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق ان معاہدوں پر سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدویلج کی زیر نگرانی دستخط کئے گئے۔ سعودی عہدیدار وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی سربراہی میں غیر ملکی دورے پر آنے والے وفد میں شامل ہیں۔

عبدالعزیز الدویلج نے پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ اور بنگلہ دیش میں وزیر برائے سول ایوی ایشن محبوب علی سے ملاقاتیں کی۔

سعودی سول ایوی ایشن کا پاکستان سول ایوی ایشن سے معاہدہ۔ [ایس پی اے]

ان ملاقاتوں کے دوران زائرین کی سعودی عرب سے آمدو رفت کو مزید آسان بنانے اور اس میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کی ایوی ایشن حکمت عملی کے تحت سال 2030 تک دنیا بھر کی 250 منازل تک براہ راست پروازیں شروع کرنے اور مسافروں کی تعداد تین گنا تک بڑھا کر 33 کروڑ بڑھانے کے منصوبے پر عمل در آمد ہو رہا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت 2030 تک سالانہ ائیر کارگو کی صلاحیت 45 لاکھ ٹن تک بڑھائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں