آسٹن مارٹن اور لیمبوروگینی سمیت لگژری کاروں سے لدا ٹرالر الٹ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ میں بیش قیمت کاروں سے لدا ایک ٹرک سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں لگژری کاروں کو نقصان پہنچا۔

لگژری گاڑیوں کا ڈھیر: ویڈیو سے ایک تصویر

’ڈیلی میل‘ کے مطابق ایک برطانوی سڑک پریہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرالر 9 لگژری کاروں جن میں لیمبورگینی اور آسٹن مارٹن جیسی قیمتی کاروں سمیت ایک مصروف شاہراہ پرالٹ گیا۔

فرننگھم کینٹ کے قریب A20 موٹر وے کے ایک حصے پر ٹرانسپورٹ لاری الٹنے کے بعد کینٹ پولیس کو بلایا گیا۔

حادثے میں ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں کئی لگژری کاریں دکھائی گئیں، جن میں مرسڈیز، آسٹن مارٹن، بی ایم ڈبلیو اور لیمبورگینی کی تیار کردہ گاڑیاں شامل ہیں۔ الٹے ٹرک کو ہٹانے تک سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

اخبار نے ان لگژری کاروں کی اصل تخمینہ قیمت یا ان کی مرمت کی لاگت نہیں بتائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں