ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈنمارک نے ملک میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈینش وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ کے مطابق "حکومت جلد ایک بل پارلیمان میں پیش کرے گی جس میں مذہبی حلقوں کے لئے مقدس اشیاء کی بے حرمتی پر پابندی لگا دی جائے گی۔"

ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا مقصد عوامی مقامات پر مقدس اوراق کو نذر آتش کرنے یا بے حرمتی کرنے کے واقعات کو روکنا ہے۔

ہملگارڈ کے مطابق قرآن کی بے حرمتی کے واقعات توہین آمیز ہیں جن سے ڈنمارک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے اور دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں