گاڑیاں پھسلنے سے استنبول کی شاہراہ پر تباہی مچ گئی

سڑک پر تیل بہنے سے پانچ بسیں اور دو موٹر سائیکلیں پھسل گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے دوسرے بڑے شہر استنبول میں ایک سڑک پر گاڑیوں کے پھسلنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔ یہ ٹریفک حادثہ جمعرات کو شہر کے اندر واقع ضلع سلطان بیلی میں پیش آیا۔ سڑک کے قریبی مقامات پر نصب نگران کیمروں سے حاصل ویڈیو کلپس میں گاڑیوں کے پھسلنے اور ٹکرانے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کئے گئے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہائی وے پر پانچ بسیں اور دو موٹر سائیکلیں پھسلتی جا رہی ہیں۔ سڑک پر تیل کی موجودگی کے باعث گاڑیاں پھسلتی گئیں۔ تاہم مقامی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے میں منی بس میں سوار متعدد ڈرائیوروں اور مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں