امریکی فوجی طیارہ سان ڈیاگو کے قریب گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعے کو میڈیا رپورٹس میں نامعلوم حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی طیارہ سان ڈیاگو میں میرامار میرین کور ایئر بیس کے قریب رات کے وقت گر کر تباہ ہوگیا۔

’اے بی سی‘ نیوز اور ’فاکس نیوز‘ نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ F/A-18 ہارنیٹ کے حادثے کی وجہ کیا ہے۔

"فاکس نیوز" نے اطلاع دی ہے کہ جہاز میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا اور اس کے انجام کا پتا نہیں چل سکا۔

’اے بی سی‘ چینل نے کہا کہ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا جہاز میں کوئی اور لوگ بھی تھے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کی طرف سے اس واقعے پر تا حال کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں