ریسلنگ کے شائقین کے لیے بُری خبر، اسٹار برائے وائٹ 36 سال کی عمر میں چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ‘ کےشائقین کے لیے کل جمعہ کے روز ایک افسوسناک خبر سامنے آئی جب ریسلنگ اسٹار اور WWE چیمپئن بری وائٹ رنگ سے کئی ماہ دور رہنے کے بعد 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پیشہ ورانہ ریسلنگ میں سب سے زیادہ تخلیقی ذہن سمجھے جانے والے مشہور ریسلر کی موت کا اعلان امریکی ریسلر ٹرپل ایچ نے کیا۔

انہوں نے "X" پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا کہ "مجھے ابھی WWE ممبر مائیک روٹونڈا کا فون آیا، جس نے مجھے اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا کہ ونڈھم روٹونڈا جوبرائے وائٹ کے نام سے بھی مشہور تھے چل بسے ہیں۔

ہسپانوی اخبار "مارکا" نے رپورٹ کیا کہ روٹونڈا کو آخری بار گذشتہ فروری میں دیکھا گیا تھا۔ وہ ایک "جان لیوا بیماری" میں مبتلا تھے اور انہوں نے رنگ میں واپس آنے کی اجازت نہیں لی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ برائے وائٹ کو دل کا دورہ پڑا تھا جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دل کے دیگر مسائل کے نتیجے میں ہوا تھا۔

برائے وائٹ نے 2009ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی اور اپنے پورے کیریئر میں پانچ عالمی چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں