سعودی وزیرِ تجارت کی بھارت میں جی 20 کے اجلاس میں ویژن 2030 پر بریفنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مملکت کی سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرِ تجارت ماجد بن عبداللّٰہ القصبی نے گذشتہ دو دنوں کے دوران بھارت میں جی ٹوئنٹی ممالک کے وزراء اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

القصابی جو جنرل اتھارٹی آف فارن ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں، نے جی ٹوئنٹی تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر 12دو طرفہ ملاقاتیں کیں جو جمعہ کو ختم ہوئیں۔

ایس پی اے نے کہا کہ ملاقاتوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور تجارتی و اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر بات ہوئی۔

القصابی نے ہندوستانی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل، کوریا کے وزیرِ تجارت ڈوکگیون آہن، انڈونیشیا کے وزیرِ تجارت ذوالکفلی حسن، سنگاپور کے وزیرِ تجارت و صنعت گان کم یونگ، ترکی کے وزیرِ تجارت عمر بولات، اور بنگلہ دیشی وزیرِ تجارت ٹیپو منشی سے ملاقات کی۔

انہوں نے برطانوی وزیرِ خارجہ برائے کاروبار و تجارت Kemi Badenoch، عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo-Iweala، چینی نائب وزیرِ تجارت وانگ شوون، امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی، ارجنٹائن کی سیکرٹری برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات سیسیلیا ٹوڈیسکا اور برازیل کی وزارتِ ترقی و صنعت کے ایگزیکٹو سیکرٹری مارسیو روزا سے بھی بات چیت کی۔

"تجارت برائے ترقی وخوشحالی اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات" کے سیشن کے دوران القصبی نے سعودی معیشت پر ویژن 2030 اصلاحات کے اثرات کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال مملکت کی غیر ملکی تجارت میں 172 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ 2018-2022 کے درمیان تیل کے علاوہ کی گئی برآمدات کا حجم 40 فیصد تک بڑھ کر 28.7 بلین ڈالر ہو گیا۔ سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کی مالیت 4.6 بلین ڈالر رہی۔

وزیر نے مزید کہا کہ مملکت میں اب چھوٹے اور درمیانے درجے کے 1.2 ملین کاروباری ادارے ہیں اور ای کامرس کی سالانہ ترقی 2016-2022 کے دوران 33 فیصد تک پہنچ گئی۔

القصبی نے کہا کہ ڈیجیٹل رائزر 2021 کی رپورٹ کے مطابق مملکت نے اپنی مسابقت کو بڑھایا ہے جیسا کہ ڈیجیٹل مسابقت میں جی 20 ممالک کی درجہ بندی میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔ 2022 کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے "سبک رفتاری" انڈیکس میں بھی یہ 50 ابھرتے ہوئے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔

اس سال کا جی 20 اجلاس اگلے ماہ بھارت میں "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے موضوع کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں