مڈگاسکر کے نیشنل سٹیڈیم میں بھگدڑ، 12 افراد ہلاک اور 80 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مڈگاسکر میں نیشنل سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگڈر میں 12 افراد ہلاک او 80 زخمی ہوگئے۔ مڈگاسکر کے وزیر اعظم نے جمعہ کو بتایا کہ انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے مڈغاسکر کے نیشنل سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کھیلوں کے شائقین میں بھگدڑ مچی۔

فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ بھگدڑ کی وجہ کیا تھی۔ 2019 میں مہاما سینا سٹیڈیم میں اسی طرح کے ایک واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم کرسچن اینٹسے نے کہا کہ زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔ انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 1977 میں شروع کیا تھا۔ ان گیمز میں ماریشس، سیشلز، کوموروس، مڈگاسکر، مایوٹے، ری یونین اور مالدیپ کے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں