نیجر کا فرانسیسی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیجر میں وزارت خارجہ نے اڑتالیس گھنٹوں میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ نیجر میں فوج نے 26 جولائی کو بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ نیجر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جزوی طور پر نیجر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی دعوت کا جواب دینے سے انکار کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانسیسی حکومت کے دیگر اقدامات بھی نیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔ بیان میں ان اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ یاد رہے نیجر میں سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس نے صدر محمد بازوم کو ان کی معزولی کے بعد عہدے پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں