یوکرین کے دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا گئے؛تین فوجی پائلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کی فضائیہ کے دو ایل 39 تربیتی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے ہیں جس کے نتیجے میں تین پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرینی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو یہ حادثہ ملک کے وسطی علاقے میں پیش آیا ہے۔

تین پائلٹوں کی ہلاکت یوکرین کے لیے ایک دھچکا ہو گی، جو اپنے فضائی عملہ کو مغرب کے عطیہ کردہ ایف-16 لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دینے کے لیے ایک بڑی کوشش کرنے والا ہے۔ واضح رہے کہ تین مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو 61 ایف-16لڑاکا طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ حادثہ یوکرین کے دارالحکومت کِیف کے مغرب میں واقع علاقے زیتومیر میں پیش آیا۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پائلٹوں میں سے ایک نے 'جوس' نامی نشان استعمال کیا تھا اور وہ بین الاقوامی میڈیا کو متعدد انٹرویوز دینے کے بعد مشہور ہوا تھا۔

فضائیہ نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا ہے کہ ہم مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک تکلیف دہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔اس حادثے کے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں