اسرائیل اور لیبیا کے وزراء خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے وزیرخارجہ نے گذشتہ ہفتے اٹلی میں لیبیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں اس ملاقات کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور لیبیا کی وزیر خارجہ نجلاء المنقوش کے درمیان ملاقات میں اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے سہولت فراہم کی تھی۔

کوہن نے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں نے وزیر خارجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی استواری سے پیدا ہونے والے وسیع امکانات کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی لیبیا میں یہود کے ورثے کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی، جس میں ملک میں یہودی عبادت گاہوں اور یہودی قبرستانوں کی تزئین وآرائش بھی شامل ہے‘‘۔

بیان کے مطابق وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ،تعاون کے امکانات اور انسانی امور، زراعت اور پانی کے انتظام میں اسرائیلی امداد پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں