روبرٹو مانسینی سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اٹلی کے سابق باس رابرٹو مانسینی سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔

مانسینی پیر کے روز ایک پریزنٹیشن تقریب میں شرکت کے لیے الریاض روانہ ہوں گے۔ اطالوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وہ 2027 تک ڈھائی کروڑ یورو (27 ملین ڈالر) سالانہ کے معاہدے پر دست خط کریں گے اور 8 ستمبر کو کوسٹا ریکا کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ بینچ سے سعودی عرب کی قومی ٹیم کی رہ نمائی کریں گے۔

ناپولی کے سابق کوچ لوسیانو سپلیٹی نے مانسینی کی جگہ اٹلی کے قومی کوچ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ مانسینی نے 13 اگست کو استعفا دے دیا تھا جس سے ان کا اٹلی کی قومی ٹیم کی قیادت کا پانچ سالہ دور ختم ہو گیا تھا۔اس دوران میں اطالوی ٹیم نے یورپی چیمپیئن شپ جیتی تھی لیکن وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی تھی۔

فرانسیسی ہرو رینارڈ نے مارچ میں سعودی عرب کے کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ٹیم اگلے سال کے اوائل میں قطر میں ہونے والی براعظم چیمپیئن شپ میں اپنا چوتھا ایشیائی کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنی ’’ٹاپ فلائٹ‘‘ فٹ بال لیگ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے حال ہی میں اسپورٹس کلبوں میں سرمایہ کاری اور ان کی نج کاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ان میں لیگ چیمپیئنز الاتحاد، الاہلی، النصر اور الہلال کی نج کاری کا منصوبہ شامل ہے۔ان چاروں سعودی کلبوں میں حال ہی میں متعدد عالمی شہرت یافتہ فٹ بالروں کی بھاری معاوضے پر شمولیت اختیار کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں