آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین امریکی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

آسٹریلیا کے شمال میں فوجی مشقوں کے دوران میں امریکا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے حادثے کو 'الم ناک' قرار دیا ہے۔

میرین روٹیشن فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور انھیں رائل ڈارون اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ایم وی 22 بی اوسپرے ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی مشقوں کے دوران میں گر کر تباہ ہوا ہے۔اس پر کل 23 میرینزسوار تھے اور حادثے کی وجوہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کے ناردرن ٹیریٹری پولیس کمشنر مائیکل مرفی نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد دور افتادہ جزیرے تیوی میں پیش آیا۔

وزیراعظم البانیز نے کہا کہ مشق پریڈیٹرز رن 2023 کے دوران میں پیش آنے والے حادثہ میں کوئی آسٹریلوی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے مغربی آسٹریلیا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:’’ایک حکومت اور محکمہ دفاع کی حیثیت سے ہماری توجہ واقعات سے نمٹنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی حمایت اور مدد مہیا کی جائے‘‘۔

اسکائی نیوز کے مطابق ان مشقوں میں آسٹریلیا، امریکا، فلپائن، انڈونیشیا اور مشرقی تیمور کے قریباً 2500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔بحرالکاہل میں ایک اہم اتحادی امریکا اور آسٹریلیا حالیہ برسوں میں چین کے بڑھتے ہوئے جارحانہ رجحان کے پیش نظر فوجی تعاون میں اضافہ کر رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ آسٹریلیا کے چار فوجی اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر کوئنز لینڈ کے ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

شمالی آسٹریلیا حالیہ برسوں میں امریکی فوج کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر تیزی سے اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ دونوں اتحادی ایشیا پیسفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اسپوری طیارہ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے متحرک پنکھےہیں جنہیں اوپر کی طرف لے جایا جا سکتا ہے تاکہ یہ ہیلی کاپٹر کو ایک عام طیارے کی طرح افقی طور پر اڑان بھرنے کی صلاحیت فراہم کر سکے۔

یہ بحریہ اور میرین کور "میرینز" کے بیڑے میں سب سے نمایاں میں طیاروں میں سے ایک ہے اور نقل وحمل سمیت یہ کئی کام انجام دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں