کینیا کے شہروں اور ایئرپورٹس پر بجلی کی بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیا میں کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے نیروبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی کئی گھنٹوں تک تاریکی میں ڈوبا رہا۔ کینیا پاور اینڈ لائٹنگ کمپنی نے اطلاع دی کہ جمعہ کی رات سے نظام میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی سپلائی ختم ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کے علاوہ 50 لاکھ کی آبادی کے ساتھ مشرقی افریقی ملک کے متاثر ہونے والے اہم شہروں میں ممباسا، کسومو، ناکورو اور ایلڈورٹ شامل ہیں۔

ہفتہ کی دوپہر زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی لیکن دارالحکومت اور ممباسا کے کئی علاقے پھر بھی بجلی سے محروم رہے۔

نیروبی کے جومو کینیاٹا ایئرپورٹ ، جو افریقہ کے مصروف ترین مرکزوں میں سے ایک ہے، میں ایک جنریٹر بند ہونے کی وجہ سے سروسز دوبارہ شروع نہ ہوسکیں۔ جمعہ کی شام تقریباً دو گھنٹے تک ایئرپورٹ تاریکی میں ڈوبا رہا اور امیگریشن اور سامان کی جانچ سمیت دیگر خدمات روک دی گئیں۔ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہا کہ بندش کے دوران پروازوں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کینیا ایئرپورٹس اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایئرپورٹ مینیجر کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور دو جنریٹرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں