اسامہ بن لادن کے قاتل کی شادی کی سالگرہ پر رومانوی پیغام اور تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوی کرنے والے سابق میرین رابرٹ اونیل، جنہیں حالیہ دنوں ایک حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اب دوبارہ منظر عام پر آئے ہیں اور اپنی شادی کی سالگرہ کو مناتے ہوئے کافی پر جوش دکھائی دیے۔

رابرٹ اونیل کو گذشتہ بدھ کو فریسکو، ٹیکساس میں ایک شخص پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا، اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، 47 سالہ سابق فوجی نے انسٹاگرام پر ایک رومانوی پیغام پر مشتمل اپنی بیوی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔

سابق اہلکار نے لکھا، "شادی کی سالگرہ مبارک۔ میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔"

ان کی پوسٹ میں ان کے اور ان کی اہلیہ کے چار تصاویر بھی شامل تھیں، جن میں سے ایک ان کی شادی کے دن اور تین ساحل سمندر پر لی گئی تھیں، جن پر سینکڑوں لوگوں کے تبصرے شامل تھے۔

سابق فوجی نے اپنی 2017 کی سوانح عمری میں مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ اس نے ایبٹ آباد آپریشن 2011 میں پاکستان میں ایک خفیہ چھاپے کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔

تاہم فوج نے اس دعوے کی کبھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں