پاپوا نیو گنی کا اگلے ہفتے یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرِاعظم جیمز ماراپے کے دفتر کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ ان کے دورے کے دوران اگلے ہفتے پاپوا نیو گنی (پی این جی) یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

ماراپے کے دفتر کے ایک ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا آیا کہ کیا ملک سفارت خانہ کھولنے کے لیے تیار ہے اور ماراپے اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے تو انہوں نے کہا۔ "جی ہاں، یہ بات درست ہے۔"

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے فروری میں کہا تھا کہ پاپوا نیو گنی 2023 میں کسی وقت ملک میں اپنا پہلا سفارت خانہ کھولے گا۔

اسرائیلی میڈیا بشمول چینل 14 اور ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ سفارت خانے کا افتتاح 5 ستمبر کو ہوگا۔

اسرائیل میں سرکاری سفارتی موجودگی کے حامل ممالک کی اکثریت کے سفارت خانے تل ابیب میں ہیں جبکہ صرف امریکہ، کوسوو، گوئٹے مالا اور ہونڈوراس اس وقت اپنے سفارت خانے یروشلم میں قائم کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ میں یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کرنے کے بعد اس کا الحاق کر لیا تھا اور اس شہر کو اپنا "ابدی اور ناقابلِ تقسیم" دارالحکومت سمجھتا ہے لیکن اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔

فلسطینی وہاں ایک حتمی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں