اسرائیل اور لیبیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مظاہرین کا وزیر اعظم کے گھر کا گھیراؤ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لیبیا کی وزیر خارجہ نجلاء المنقوش کی اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کے ساتھ اٹلی کے میں ملاقات پر لیبیا میں مشتعل مظاہرین نے اتواراور پیر کی رات دارالحکومت طرابلس میں وزارت خارجہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ درجنوں مظاہرین وزارت کی عمارت کے دروازوں کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے گرد و نواح کو گھیرے میں لے رہے ہیں، وہ نعرے لگا رہے ہیں کہ وزیر کا احتساب کیا جائے اور قومی اتحاد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے، ان پر غداری اور بدعنوانی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

لیبیا میں العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق مظاہرین وزیراعظم الدبیبہ کے گھر کے سامنے بھی جمع ہوئے۔

راستے بند کر دیے

دارالحکومت طرابلس کے ساتھ ساتھ مصراتہ، زاویہ، زنتان، تاجوراء، صرمان اور بنی ولید کے شہروں میں مشتعل لوگوں نے احتجاج کیا اور کئی اہم سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے پہیے اور وزیر خارجہ کی تصویریں نذر آتش کیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ اقدام "لیبیا کے عوام اور ان کی ریاست کے لیے ایک جارحانہ قدم تھا، اور انہوں نے ریاست کی سرخ لکیریں عبور کیں۔"

روم میں ملاقات

یہ اقدام اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے گذشتہ ہفتے اٹلی میں قومی اتحاد کی حکومت کی وزیر خارجہ نجلاء المنقوش کے ساتھ ایک ملاقات کی، جس میں اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تیانی نے سہولت فراہم کی۔

لیبیا کے وزیر خارجہ نجلہ المنقوش  اور اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن
لیبیا کے وزیر خارجہ نجلہ المنقوش اور اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن

وزیر نے کام کرنا چھوڑ دیا

عوامی اور سیاسی غصے کے پیش نظر وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے وزیر خارجہ کو معطل کرنے اور انہیں تحقیقات کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

پارلیمنٹ نے آج پیر کو ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا، جس میں اس معاملے پر بحث کی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روم میں جو کچھ ہوا وہ ایک غیر رسمی اور غیر تیاری کے ساتھ ملاقات تھی جس میں کوئی بات چیت، مشاورت یا معاہدہ شامل نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں