روس میں ایف ایس بی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے وسطی علاقے میں سکیورٹی سروسز ایف ایس بی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی گورنر الیکسی ٹیکسلرنے حادثے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر چیلیابنسک کے علاقے میں واقع گاؤں کراسنوپول کے قریب گر کر تباہ ہواہے۔

گورنر نے سوشل میڈیا پر ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اوربتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سکیورٹی سروسز ایف ایس بی کے زیراستعمال تھا۔اس کے گرنے سے زمین پر موجود عمارتوں یا افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روس میں ہوا بازی کے حادثات ناقص حفاظتی قوانین اور ناقص دیکھ بھال کی وجہ سے عام ہیں ، اور گذشتہ سال ماسکو کے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد یہ اور بھی زیادہ عام ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں