سپین میں بوسے کا معاملہ، ریبیلز کی ماں نے چرچ میں بیٹھ کر ہڑتال شروع کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے معطل صدر لوئس روبیلز کی جانب سے ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی ہرموسو کا بوسہ لینے کے معاملہ نے سپین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ روبیلز کو ان کے عہدہ سے معطل کردیا گیا ہے۔ ان سے جنسی ہراسانی کے الزام کے تحت تفتیش کے مطالبات بھی آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب روبیلز کی ماں بھی اپنے بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔ روبیلز کی والدہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے خلاف چرچ میں بیٹھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’’ آر ٹی وی ای ‘‘ کے مطابق روبیلز کی والدہ نے اپنے بیٹے کے خلاف غیر انسانی اور خونی مہم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جنوبی سپین کے اندلس کے شہر موٹرل کے ایک چرچ میں خود کو بند کر لیا ہے۔ غمزدہ ماں نے "انصاف کی فراہمی تک" دن رات بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے ہفتہ کے روز فیفا نے روبیلز پر 90 دن کی معطلی عائد کر دیتھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں