فضا میں جھٹکے، یورپ سے آنے والی امریکی پرواز کے عملے سمیت 11 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ائیرلائن ڈیلٹا کے مطابق اٹلی سے آنے والی پرواز کو فضا ناہموار [ٹربیولینس] کے سبب شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے عملے اور مسافروں میں سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیلٹا کے ایک ترجمان کے مطابق "ڈیلٹا فلائٹ 175 کو ہوا کے شدید دبائو کی وجہ سے جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ بحفاظت اٹلانٹا میں لینڈ کر گئی۔ ہماری اولین ترجیح زخمی ہونے والے مسافروں اور عملے کے افراد کی بہترین دیکھ بھال کرنا ہے۔"

امریکی وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق اٹلانٹا ائیرپورٹ سے تقریبا 64 کلومیٹر دور اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ صاف آسمان میں فضا نا ہموار ہونے کے واقعات موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ پیش آ رہے ہیں۔ یہ واقعات 15 ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر پیش آتے ہیں اور اس کو قبل از وقت دریافت کرنا مشکل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں