روس:یوکرین جنگ پر مواد پوسٹ کرنے کی پاداش میں خاتون کارکن کو6 سال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس میں ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک خاتون کارکن کو روسی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں چھے سال قید کی سزا سنائی ہے۔

روس میں حزب اختلاف کی گرفتاریوں پر نظر رکھنے والے او وی ڈی انفو حقوق گروپ نے بتایا کہ پرامن مزاحمتی تحریک کی رکن اولگا سمرنوفا پر تین سال کے لیے ویب سائٹس کے انتظام پر بھی پابندی عاید کردی گئی ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کیروفسک ڈسٹرکٹ کورٹ کے نمائندے نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ سمرنوفا کوقید کی سزا سنا دی گئی ہے۔تاہم انھوں نے تفصیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

مارچ 2022 میں ، سمرنوفا نے یوکرین میں روسی فوج کی حکمتِ عملی اور شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر متعدد تحاریر پوسٹ کی تھیں۔

ڈیڑھ سال قبل روس کی یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پربرپا کردہ جنگ پرعوامی تنقید کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور حالیہ مہینوں میں متعدد نمایاں شخصیات اور عام روسیوں کو طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں