’یہ لوگ ایک بوسے پر ریبیلز کی ماں کوجان سے مار دیں گے‘ ریبیلز کی دوست میدان میں آگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے عارضی طور پر معطل صدر لوئیس ریبیلز کی قریبی دوست نے کھلاڑی جینی ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دینے پر ریبیلز کے ساتھ ہونے والے سلوک پر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بھوک ہڑتال پر جانے کے بعد بھوک سے مر جائیں گی کیونکہ اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

گذشتہ ہفتے ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے ونر کھلاڑی جنینی ہرموموسو اس کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ تاہم اس ان کی اس حرکت کو غیر اخلاقی قرار دے کر اس پر سخت احتجاج کیا گیا۔ اندرون اور بیرون ملک سے ان کے خلاف سخت تنقید کی گئی۔

فیفا نے ربییلز کو عارضی طور پر معطل کر دیا جب کہ ہسپانوی فیڈریشن نے صدر سے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور ہسپانوی پبلک پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام میں تحقیقات شروع کر دیں۔

ربیئلز کی والدہ اپنی بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔ وہ چرچ میں بیٹھی ہیں اور پے در پے واقعات کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ریبیلز کی دوست نے منگل کے روز Onda Cero ریڈیو کو بتایا کہ ان کے دوست کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے مجھے برا لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، اور اس کی ماں اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو تیار نہیں۔

ریبیلز اور ہرموسو
ریبیلز اور ہرموسو

اس نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کی ماں کی موت کا سبب بنیں گے، کیونکہ وہ ایک بوڑھی عورت ہے۔ اس کی صحت اچھی نہیں ہے اور حال ہی میں اس کا آپریشن ہوا ہے، اور کوئی بھی ماں اپنے بیٹے کے لیے ایسا کرے گی۔

دوست جس کی شناخت ریڈیو نے ظاہر نہیں کی نے کہا کہ ریبیلز نے جنسی زیادتی نہیں کی، میں بھی ایک عورت ہوں اور میں جانتی ہوں کہ جنسی زیادتی کیا ہے، وہ اپنی خواہشات کی بنیاد پر اس پر مقدمہ چلاتا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں