ابوظبی میں ایئرپورٹ کا نیا ٹرمینل نومبر میں کھول دیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ابوظبی ائیرپورٹ کا چھے سال کی تاخیر کے بعد مکمل ہونے والا نیا ٹرمینل نومبر کے اوائل میں مسافروں اور پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ابوظبی ہوائی اڈے کا یہ نیا ٹرمینل اپنے تعمیراتی مرحلے کے دوران میں مڈفیلڈ ٹرمینل بلڈنگ کے نام سے مشہور ہوا تھا اور یہاں ٹام کروز کی نئی فلم ’’مشن: امپاسیبل‘‘ (ناممکن مشن) کے اہم حصوں کی شوٹنگ کی گئی تھی۔اس کے ذریعے ہر سال ساڑھے چار کروڑ مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوگی۔

ابوظبی ائیرپورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اس ٹرمینل کا افتتاح امارت (ابوظبی) کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو مقامی ہوا بازی کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ مسافروں کے لیے پسندیدہ منزل کے طور پر ابوظبی کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو بھی مضبوط کرے گا۔

مڈفیلڈ ٹرمینل ، جو اصل میں 2017 میں مکمل ہونا تھا،امارت ابوظبی کی ملکیتی اتحادایئرویز کی ترقی کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کیونکہ یہ فضائی کمپنی ہمسایہ امارت دبئی کی عالمی کیریئر الامارات اور قطر کی فضائی کمپنی قطرایئرویز کے ساتھ مسابقت کی دوڑ میں ان کے ہم پلہ آناچاہتی ہے۔

ابوظبی ائیرپورٹس کے سی ای او برائن تھامپسن نے 2019 میں بتایا تھا کہ ٹرمینل کا تعمیراتی اور تزئین وآرائش کا کام اس وقت تک 97.6 فی صد مکمل ہوچکا تھا۔

دو ذرائع نے 2021 میں برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ اس کے بعد ابوظبی ائیرپورٹس اور ٹھیکے داروں کے درمیان ایک سال تک فنڈنگ کا تنازع جاری رہا تھا اور یہ مسئلہ سامنے آیا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بل کون ادا کرے گا؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں