جنوبی افریقہ: عمارت میں آتش زدگی سے 63 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر جوہانسبرگ میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 63افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

شہر کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان رابرٹ ملائوڈزی نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ رات کے وقت لگنے والی آگ کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "فی الوقت ہمارے پاس 63 افراد کی ہلاکت اور 43 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔"

جوہانسبرگ میں متاثرہ عمارت سے نکالی جانے والی لاشیں
جوہانسبرگ میں متاثرہ عمارت سے نکالی جانے والی لاشیں

ترجمان نے مزید بتایا کہ ریسکیو عملہ عمارت کو خالی کروا کر ابھی عمارت کی مکمل تلاشی لے رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ عمارت کاروباری علاقے میں واقع ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے خالی پڑے ہونے کے سبب بے گھر افراد کی آماج گاہ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں