سعودی عرب کی ماحولیاتی سیاحت اور شجرکاری کو فروغ دینے کے اہداف کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2030 تک شجرکاری اور ماحولیاتی سیاحت کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے متعدد اسٹریٹجک اہداف کی منظوری دی ہے۔

ولی عہد نے بدھ کو رائل کونسل ریزرو کے اجلاس میں رائل ریزرو کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری دی۔

سعودی عرب کے ''ریزرو اقدام'' سے عالمی سطح پر اسے اعلیٰ ترین ماحولیاتی سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنے اور مقامی کمیونٹیز کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے کی امید ہے۔

اہداف، جن میں جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ، روزگار کی تخلیق اور وزٹ کو فروغ دینا ہے، رائل ریزرو کی وسیع حکمت عملیوں کی حمایت میں مقرر کیے گئے ہیں۔ (ایس پی اے)
اہداف، جن میں جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ، روزگار کی تخلیق اور وزٹ کو فروغ دینا ہے، رائل ریزرو کی وسیع حکمت عملیوں کی حمایت میں مقرر کیے گئے ہیں۔ (ایس پی اے)

رائل ریزرو سعودی سرزمین کے 13.5 فیصد پر محیط ہے، جو 30 سے زیادہ خطرے سے دوچار مقامی جانوروں کی حفاظت اور دوبارہ ملک میں متعارف کرانے میں مدد کرے گا۔

اس اقدام کے تحت 2030 تک 80 ملین سے زیادہ درخت اور پودے لگانے کر جنگلات کے ہدف کو حاصل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حکمت عملی، منصوبہ سازی اور سرگرمیوں کے نفاذ سے متعلق تمام پہلوؤں کو منظم کرنے کے لیے رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو قائم کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں