کیا یوکرینی صدر نے مصرمیں پانچ ملین ڈالر مالیت کا لگژری محل خرید رکھا ہے؟

مصری صحافی کے دعوے کے مطابق صدر زیلنسکی کی خوش دامن کے ہم نام خاتون کا ایک محل ہے جب کہ انتظامیہ نے اس خبر کی سختی سےتردید کی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک مصری صحافی کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خاندان مصر کے ایل گونا ریزورٹ میں ایک لگژری ولا کا مالک ہے۔

مصری صحافی کی طرف سے سامنے آنے والے کاغذات کے مطابق یوکرین کی خاتون اولگا کیاشکو جو کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی اہلیہ کی ممکنہ طور پر والدہ ہیں غردقہ شہر میں کاروباری شخصیت سامی ساویرس کی ملکیت ایل گونا ریزورٹ میں 5 ملین ڈالر مالیت کے ولا کی مالک ہے۔ یہ محل ایک خوبصورت مقام پر جہاں سے جنوبی مصر میں بحیرہ احمر کے ساحل کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

ایل گونا ریزورٹ کی انتظامیہ نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کیا ہے کی یوکرینی صدر کی اس علاقے میں کوئی جائیداد نہیں۔

کل بدھ کے روز ایک آفیشل بیان کہا گیا کہ انتظامیہ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت اور ان سے متعلق کوئی معلومات یا تفصیلات ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے باوجود وہ سچائی کو ظاہر کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریکارڈز کا جائزہ لینے کے بعد کوئی ریکارڈ یا کاغذات نہیں ہیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ زیلنسکی یا اس کے خاندان کے کسی فرد کے پاس ایل گونا شہر میں کوئی جائیداد ہے۔ بیان میں صحافی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات اور دستاویزات کو مسترد کردیا گیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ تصاویر اور کمپنی کے کنٹریکٹ ماڈل کا اس فارم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ال گونا شہرکے حکام نے وضاحت کی کہ اگرچہ اس میں بہت سی مشہور شخصیات موجود ہیں جو کمپنیوں کے ذریعے رئیل اسٹیٹ پراپرٹیز خریدتی ہیں، لیکن یہاں آباد ہونے والے یا جائیداد خریدنے والے کی مکمل شناخت رکھی جاتی ہے۔ اس معاملے کے حوالے سے جو کچھ پھیلایا جا رہا ہے وہ بالکل غلط ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں