سعودی اداروں کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں میں 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی اور قومی ادارہ برائے ترقی ٹیکنالوجی کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے میں مدد کے لئے 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایکسریلٹر [GAIA] پروگرام کے تحت چار ہیکاتھونز کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں سات ہزار سے زائد شرکاء اور ڈیویلپرز نے شرکت کی اور انہوں نے 185 منصوبے پیش کئے۔

GAIA کا پہلا پروگرام جولائی 2023 میں 15 کمپنیوں کے ساتھ شروع کیا گیا جن میں 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اس پروگرام کے تحت 120 کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کی جانب سے GAIA پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی ترقی میں معاونت کرنے والےممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام صف اول میں لے کر آنا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ایکسلریٹر کے طور پر اس پروگرام کے تحت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے سسٹمز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے چلنے والے کاروبار کو سعودی عرب میں کام کرنے کی دعوت دی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں