چینی صدر بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے:ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بھارت اور چین کے باخبر ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ’رائیٹرز‘ کو بتایا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

دو بھارتی عہدیداروں، چین میں مقیم ایک سفارت کار، اور ایک دوسرے G20 ملک کی حکومت کے لیے کام کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ توقع ہے کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ اس سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ یہ دو روزہ اجلاس 9 اور10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

ہندوستانی اور چینی وزارت خارجہ کے ترجمانوں نے رائیٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

اس سربراہی اجلاس کو ایک ایسی جگہ منعقد کیا جا رہا ہے جہاں ژی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کر سکیں، امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں سپر پاورز نے متعدد تجارتی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اپنے تعلقات کو استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔
کی۔ .

شی جن پنگ کی بائیڈن سے آخری ملاقات نومبر میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی نہیں جائیں گے اور اس کے بجائے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو بھیجیں گے۔

وجوہات نامعلوم ہیں

سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے ہندوستان کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے کہا کہ ’’ہمیں معلوم ہے کہ چینی صدر شی کے بجائے وزیر اعظم آئیں گے‘‘۔

چین میں دو غیر ملکی سفارت کاروں اور ایک دوسرے G20 ملک کے ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ ژی ممکنہ طور پر سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سفر نہیں کریں گے۔

چین کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس کی متوقع غیر حاضری کی وجوہات سے آگاہ نہیں اور ان میں سے دو نے بتایا کہ وہ جو کچھ جانتے تھے وہ چینی حکام نے انہیں بتایا تھا۔

شی جن پنگ اور بائیڈن کے درمیان ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں پچھلے چند مہینوں میں سرکردہ امریکی حکام کے بیجنگ کے دوروں کی وجہ سے ہوئیں، جن میں چند روز قبل کامرس سیکرٹری جینا ریمنڈو کا دورہ بھی شامل تھا۔

آئندہ سربراہی اجلاس جس میں دونوں رہ نما آمنے سامنے ہو سکتے ہیں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سربراہی کانفرنس ہے 12 اور 18 نومبر کے درمیان سان فرانسسکو میں منعقد ہوگی جس میں چینی اور امریکی صدر ممکنہ طور پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں