کابل میں مسلم علماء اور دانش وروں کے وفد کی او آئی سی کے سفیروں سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان میں مسلم علماء اور اسلامی اسکالروں کے ایک وفد نے کابل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں اور نمایندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی اور بین الاقوامی اسلامی فقہ کمپلیکس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قطب مصطفیٰ سانو نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر سانو نے او آئی سی کے رکن ممالک اور افغانستان میں حکمراں اتھارٹی (طالبان) کے درمیان تعلقات، شراکت داری اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے سفیروں کی کوششوں کو سراہا۔

انھوں نے وفد کے دورۂ کابل کے مقصد کے بارے میں بریفنگ دی اور افغان خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے،ان کی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں واپسی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں او آئی سی اور اس کے سیکریٹری جنرل حسین طہٰ کی دل چسپی کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں