روسی مہم جو نے اپنی کار میں چوتھی منزل سے چھلانگ دی، پھر کیا ہوا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک مشہور روسی مہم جومعجزانہ طور پر موت سے بچ گیا تاہم اس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں اس کی کار تباہ ہوگئی۔ مہم جو نے شمالی اوسیشیا میں کار ماڈون میں ایک چار منزلہ عمارت کی چھت سے کار کے ذریعے دوسری عمارت کی چھت پر چھلانگ لگانے میں ناکام رہا۔

عمارتوں کے درمیان کار سے چھلانگ لگانے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ایڈونچرر یوگینی چیبوتاریف نے دو عمارتوں کی چھتوں کے درمیان اپنی کارکے ساتھ ایک خطرناک اقدام کی کوشش کی۔ اس نے اپنی سفید کار "لاڈا نیوا" میں 4 منزلہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم یہ تجربہ ناکام ہو گیا اور کار قریبی عمارت سے ٹکرا کر زمین پر گر گئی۔ زمین پر گرتے ہی گاڑی چکنا چور ہوگئی اور لگ رہا تھا کہ مہم جو دم توڑ چکا ہوگا تاہم وہ گاڑی کے اندر سے زندہ نکل کر بھاگا۔

اپنے خوفناک تجربے کے بعد، چیبوتاریف نے ایک بیان پوسٹ کیا کہ اسے اپنی ٹانگوں اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں۔ اسے ہسپتال جانا پڑا اور کچھ وقت معائنے میں گزرا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ چیبوتاریف کو کسی سنگین حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، دو سال قبل دریا سے کارمیں چھلانگ لگانے کی کوشش میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں