ریاض میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد، تیاریاں مکمل

سینئر ویٹ لفٹنگ چیپئن شپ 2023 اگلے سال پیرس میں ہونے اولمپکس مقابلوں کے کوالیفائنگ مقابلے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں ورلڈ سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2023 کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان مقابلوں کے موقع پر بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر محمد جالود سمیت مختلف قومی فیڈریشنز کے سربراہان مہمانان گرامی کے طور پر موجود ہوں گے۔

اس انتہائی اہم چیمپئن شپ مقابلوں کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑی پیرس میں ہونے والی 2024 اولمپکس گیمز کے لئے کوالیفائی کر سکیں گے۔

ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 170 ممالک کے 2500 سے زائد ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلوں کی منتظم سعودی کمیٹی نے 20 بسیں کو دن میں 16 گھنٹے کے لئے تعینات کر رکھا ہے جو کہ ایتھلیٹس کو 70 ٹریننگ سنٹرز سے لانے لے جانے کے فرائض انجام دیں گی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی ماہرین اور کمپنیوں کی خدمات لی گئی ہیں جو کہ ان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے بھرپور کوششوں کو سراہا۔

ریاض میں ویٹ لفٹنگ مقابلے کی تیاریاں مکمل
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں