شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سندھ اور خیبرپختونخوا 185 ٹن امدادی سامان کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے امدادی ادارے ‘کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر‘ نے صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں 185 ٹن اور 535 کلو گرام خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ اس امدادی سامان سے سیلاب سے متاثرہ 13,671 افراد مستفید ہوئے۔

امدادی سامان کی تقسیم سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہے جو مملکت کی طرف سےانسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے برادر ممالک کو فراہم کی جاتی ہے۔

دوسری جانب شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے کل یمن میں مآرب گورنری کے ضلع المدینہ میں 6 ٹن اور 450 کلوگرام خوراک تقسیم کی جس سے 40 خاندان مستفید ہوئے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سندھ اور خیبرپختونخوا 185 ٹن امدادی سامان کی تقسیم

دوسری جانب یمن کے حجہ گورنری کے ضلع حائران میں وبائی امراض کے کنٹرول کے ہنگامی مرکز نے 16 سے 22 اگست 2023 ء کے دوران شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کے تعاون سے 1,440 مستحقین کو علاج کی خدمات فراہم کیں۔ .

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں