اسرائیلی وزیر خارجہ بحرین پہنچ گئے، منامہ میں تل ابیب کا سفارت خانہ کھولیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن بحرین پہنچ گئے ہیں۔ ایلی کوہن بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی سے منامہ میں ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ کے مطابق کوہن منامہ میں اپنے بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ ذریعہ کے مطابق دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ منامہ میں اپنے ملک کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھولیں گے۔

یہ کوہن کا بحرین کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے جولائی میں اس دورے کا اعلان کیا تھا۔ اگست کے شروع میں طے دورے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں ستمبر 2020 میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں