جمعرات کو خلیج تعاون کونسل اورجاپان میں آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال متوقع

ریاض میں ہونے والے اجلاس میں جی سی سی ممالک اور جاپان کے وزرائے خارجہ شریک ہونگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات 7 ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں جاپان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ جاپانی وزیر جی سی سی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹ نے اپنے ہم منصب جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اور مشترکہ ملاقات کے ساتھ اگلے جمعرات کو عرب خلیجی ریاستوں کے وزرائے خارجہ کی سطح پر 157ویں اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جاپانی وزیر کے ساتھ ملاقات میں آزاد تجارتی معاہدے اور اگلی نسل کے توانائی کے ذرائع میں تکنیکی تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔ایجنسی نے اس بات کو بھی مسترد نہیں کیا کہ مذاکرات کی میز پر ایرانی جوہری پروگرام بھی زیر بحث آسکتا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹ کے مطابق سیشن کے چیئرمین عمانی وزیر خارجہ اور ان کے جاپانی ہم منصب کونسل کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ وزارتی کونسل کے اختتام کے بعد ایک پریس بریفنگ دیں گے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے جولائی میں خلیج کا دورہ کیا تھا جس کے دوران جاپان اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں