امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کوویڈ 19 کا شکار:وائٹ ہاؤس

80 سالہ صدر بائیڈن کا کوویڈ ٹیسٹ ہوا اور اس کا نتیجہ منفی آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز کہا ہے کہ ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہا ہے کہ خاتون اول جِل بائیڈن کووِڈ 19 سے متاثر ہیں تاہم ان میں وبا کی ہلکی نوعیت کی علامات ہیں۔

دوسری طرف صدر جو بائیڈن کا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ آخری بار گذشتہ سال اگست میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جب کہ 80 سالہ صدرکا آخری بار جولائی 2022 میں کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ "کل شام خاتون اول نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر پر ہی ہیں۔

بائیڈن پیر کی شام ڈیلاویئر سے اکیلے لوٹے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ ہوا اور ان کا نتیجہ منفی آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدگی سے ٹیسٹ اور علامات کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

حالیہ ہفتوں میں امریکا میں کرونا وائرس کے انفیکشن اور علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں