جرمن چانسلر نے بحری قذاق کے روپ میں تصویر شیئر کرکے حیران کردیا

نیک خواہشات کا شکریہ: اولاف شولٹز کا تبصرہ، جاگنگ کرتے ہوئے گرکر زخمی ہوگئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جرمن چانسلرز اولاف شولٹز نے سابق ٹویٹر اور حالیہ ایکس پر اپنی ایک تصویر شائع کرکے اپنے فالوورز کو حیران کردیا۔ اولاف شولٹز نے تصویر میں بحری قزاق کا روپ دھار رکھا ہے۔ انہوں نے دائیں آنکھ پر کالی رنگ کی پٹی باندھی ہوئی ہے اور ان کے چہرے پر دائیں جانب خرونچ اور خراشیں ہیں۔ شولٹز نے تصویر پر تبصرہ کیا کہ میں میمز کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔

اپنی صحت کے بارے میں ممکنہ خدشات کو ظاہر نہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے شولٹز اس تصویر میں اپنے چہرے پر معمولی سی مسکراہٹ بھی لائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ نیک خواہشات کا شکریہ۔

یاد رہے حکومت نے اس سے قبل کہا تھا کہ شولٹز ہفتے کے روز جاگنگ کرتے ہوئے گر گئے اور ان کے چہرے پر چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اس ہفتے کے آخر میں انہیں کچھ ملاقاتیں منسوخ کرنا ہوں گی۔

اتوار کے روز 65 سال جرمن چانسلر نے وسطی علاقے ہیسن میں اپنے پروگرام کو منسوخ کردیا تھا۔ اس علاقے میں ریاستی انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ برلن میں پیر کو عوامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر اپنے آبائی شہر پوٹسڈیم میں دوڑتے ہوئے گر گئے۔ یہ شہر جرمن دارالحکومت سے 28 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ شولٹز اکثر جاگنگ کرتے ہیں اور وہ برسوں سے جاگنگ کا معمول اپنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے چند برس قبل ایک پریس انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں ہفتے میں دو یا تین بار جاگ کرتا ہوں اور ہفتہ کے دوران ڈیڑھ گھنٹہ اس کے لیے وقف کرتا ہوں۔ اولاف شولٹز دسمبر 2021 سے جرمنی کی قیادت کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں