سویڈن میں سیڑھی سے گرل فرینڈ کے گھر پر دھاوا بولنے والا ملک بدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کسی دہشت ناک فلم کے منظر کی طرح کے ایک واقعے میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے اپارٹمنٹ میں زبردستی گھس کر لڑکی اور اس کے ساتھ گھر پہ موجود ایک دوسرے شخص کو ہراساں کیا اور انہیں 12 گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپارٹمنٹ میں موجود دونوں افراد کو قتل کی دھمکی دے رہا ہے، اس کے ہاتھ میں چاقو ہے۔

یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب نوجوان ایک لمبی سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی گرل فرینڈ کے اپارٹمنٹ کی بالکونی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی دوران لڑکی اور اس کا دوست نوجوان کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ انہیں لات مار کر بالکونی میں پہنچ گیا۔

پھر انہوں نے کھڑکی بند کرنے کی کوشش کی اور نوجوان اسے توڑ کر گھر میں داخل ہو گیا۔

12 گھنٹے تک مذاکرات

پولیس نے اپارٹمنٹ پر پہنچ کر نوجوان سے 12 گھنٹے تک بات چیت کی، یہاں تک کہ اس نے بالآخر خود کو پولیس کے سپرد کردیا۔

نوجوان کو ملک بدری کے ساتھ دو سال قید کی سزا سنائی گئی، اور 10 سال کے لیے سویڈن میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں