قبرص: برطانوی خاتون سے زیادتی کے الزام میں 5 اسرائیلی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قبرص میں پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کو تفتیش کے لیے اس وقت گرفتار کرلیا جب ایک 20 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی اطلاع دی۔

قبرص چھٹیاں منانے آئی لڑکی نے بتایا کہ 3 ستمبر کو اس پر اس ہوٹل میں حملہ کیا گیا جہاں وہ سیاحتی شہر آیا ناپا میں ٹھہری ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرا دی۔

بہ قول ذرائع ایک ضلعی عدالت نے 19 سے لے کر 20 سال تک کی عمر کے اسرائیلی نوجوانوں کو آٹھ دن تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے گزشتہ برس قبرص کی ایک ہائی کورٹ نے اس ایک برطانوی خاتون کو بری کر دیا تھا جس کو نچلی عدالت نے جولائی 2019 میں 12 اسرائیلیوں پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے کا مجرم قرار دیا تھا۔ جن لوگوں کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ان کو مقدمہ چلائے بغیر رہا کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں