سعودی عرب میں بیٹی پر تشدد کے بعد ماں کے خلاف مقدمہ درج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک بچی پر والدہ کے تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد مشرقی صوبے کی پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا۔

مشرقی صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ، ایک بچی کو اس کی ماں کی طرف سے تشدد اور مار پیٹ پر مبنی گردش کرنے والے بصری مواد کے حوالے سے واقعے کی براہ راست تفتیش کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات فیملی پروٹیکشن یونٹ اور انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے ساتھ مل کر کی گئی اور باقاعدہ طریقہ کار مکمل کر کے کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بچوں پر تشدد کے واقعات کی اطلاع دینے کے لیے 1919 پر کال کی جا سکتی ہے جہاں اس معاملے میں ماہر کمیٹی بچوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔

مملکت میں بچوں کو مارنے پر سزا دینے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کرنے والی کمیٹیوں کی تعداد 17 ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں