سعودی قونصل خانے کا استنبول میں مملکت کے شہریوں کو سیلاب میں احتیاط برتنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے شہراستنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے نے شہر میں موجود مملکت کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ سیلاب سے متاثر علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

قونصل خانے نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ ہر کوئی اس سلسلے میں مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قونصل خانے سے 00905309552120 - 00966920033334 نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ کے محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں سے خبردار کیا ہے جو استنبول کے شمال میں واقع علاقوں میں سیلاب کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو ریکارڈنگ میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو سڑکوں پر پھنسے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں