المناک حادثے کی ویڈیو: شادی سے انکار پر لڑکی کے دولہے کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کی ریاست دیار بقر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک شخص نے ایک شادی میں اچانک پہنچ کر دولہے پر گولی چلا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم دلہن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس نے یہ درخواست قبول نہیں کی اور کسی اور سے شادی کرلی، دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے شادی میں پہنچ کر دولہے کو گولی مار دی۔ دولہا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

ترکیہ کے ینی شفق میڈیا آؤٹ لیٹس پر شائع ہونے والی ویڈیو میں اس حملے کے کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔

ویڈیو میں مشتعل نوجوان کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے دولہے کے ساتھ موجود ایک بچے کو بھی چوٹ آئی۔

دولہے کو علاج کے لیے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں