جی سی سی اور جاپان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت دوبارہ شروع کریں گے:عُمانی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک جاپان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔

یہ بات سلطنت آف عُمان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے جمعرات کو اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی ہے۔سیّد بدرالبوسیدی نے کہا:’’ہم نے آج جاپان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دست خط اور اس تک پہنچنے کے بارے میں بات چیت کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔اس کے دونوں فریقوں پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘‘۔

یہ پیش رفت جولائی میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے خطۂ خلیج کے دورے کے بعد چھے رکن ممالک پر مشتمل جی سی سی بلاک اور جاپان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روابط اور کوششوں کی یہ تازہ کڑی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں