میسی سے مخاصمت ختم، میرے مداح اس کی بھی عزت کریں: رونالڈو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کے لیجنڈ لیونل میسی کی عزت کرتے ہیں۔ دونوں نے 15 سال تک فٹ بال ایک ساتھ کھیلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداحوں کو 2022ء کے ورلڈ کپ چیمپئن [میسی] سے نفرت نہیں کرنی چاہیے۔

یورپی کپ کوالیفائر میں پرتگال اور سلوواکیہ کے درمیان ہونے والے مقابلے کے موقعے پر رونالڈو نے سوالیہ انداز میں کہا کہ میسی سے نفرت؟ مجھے یہ بھی نظر نہیں آرہا، ہمارا اب کوئی مقابلہ باقی رہا ہے۔ میں اپنے مداحوں سے کہوں گا کہ وہ اگر وہ مجھے پسند کرتے ہیں تو میسی کی بھی عزت کریں اور ان سے نفرت نہ کریں، پوری دنیا میں ہماری عزت کی جاتی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے راستے پر ہے اور میں اپنے راستے پر ہوں۔ ہماری میراث باقی ہے اس لیے میں نہیں دیکھتا کہ ہمارا مقابلہ ابھی جاری ہے‘‘۔

پرتگال کے ساتھ یورپی کپ اور نیشنز لیگ کے چیمپئن نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم نے 15 سال تک میدان شیئر کیا، ہم دوست نہیں ہیں لیکن ہم ساتھی ہیں اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

پرتگال 2024 کے یورپی کپ کوالیفائرز میں جرمنی میں کل آٹھ ستمبر کو سلوواکیہ اور گیارہ کو لکسمبرگ کے خلاف دو میچ کھیلے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں