شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرا دی۔

آبدوز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ موجودہ آبدوزوں کو بھی جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزوں میں تبدیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز شمالی کوریا کی بحریہ میں اپنا جنگی زیر سمندر مشن انجام دے گی۔

صدر کم جونگ ان نے بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے، آبدوز نمبر 841 کو شمالی کوریا کی ایک تاریخی شخصیت کے نام پر ہیرو کِم کن اوک کا نام دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں