مالی، عسکریت پسندوں کے حملے، 15 فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک

حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں کے حملوں میں 15 فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ اور ایک کشتی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے، جس کشتی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا وہ ٹمبکٹو شہر اور بامبا میں فوجی کیمپ کے قریب واقع تھی۔

حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔حکومت نے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں