بھارت جی 20

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھارت آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس کے موقعے پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ولی عہد کا پرجوش معانقے سے استقبال کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور سعودی بھارت سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں