سعودی عرب اور امریکا کے درمیان بین البراعظمی سبز راہداری کے لیے مفاہمت کی یادداشت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور امریکا نے بین البراعظمی سبز راہداری (گرین کوریڈور) کی تعمیر کے ایک پروٹوکول کی تیاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ٹرانزٹ کوریڈور(راہداری) ریلوے کے ذریعے ایشیا کو سعودی عرب کے راستے سے یورپ سے جوڑے گا۔اس کا مقصد تاروں اور پائپ لائنوں کے ذریعے قابل تجدید بجلی اور صاف ہائیڈروجن کی تیز رفتار منتقلی کی سہولت مہیّا کرنا ہے۔

مفاہمت کی اس یادداشت پر جمعہ کو گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر دست خط کیے گئے تھے۔

ایس پی اے کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صاف توانائی کی ترقی، فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے ڈیٹا کی منتقلی اور اس سے ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینا،تجارت کو مضبوط بنانا اور ریلوے اور بندرگاہوں کو باہم مربوط کرکے سامان کی ترسیل کے لیے گذرگاہوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں