سعودی عرب: 2030 تک ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں کمی 50 فیصد رہ جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران مملکت میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو 35 فی صد کم کرنے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، اس کے بعد ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 2016 میں 9,311 سے کم ہو کر 2021 میں 6,651 رہ گئی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی کامیابی بنیادی طور پر 2030 میں اقوام متحدہ کی دوسری دہائی برائے روڈ سیفٹی کے اختتام تک سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو 50 فی صد تک کم کرنے کے عالمی ہدف کو حاصل کرنے کی مساعی کا حصہ ہے۔

یہ مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے فریم ورک کا حصہ ہے اور دانش مند قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد، وزارتی کمیٹی برائے ٹریفک سیفٹی کے نظام میں متعلقہ حکام کی کوششوں کے لیے اس کی مسلسل حمایت کا آئینہ دار ہے

مملکت نے سالانہ اہداف مقرر کر کے سٹریٹجک کارکردگی کے اشاریوں کی پختگی کی نگرانی کے لیے ایک طریقہ کار تیار کیا ہے، تاکہ فی 100,000 افراد کی اموات کو کم کرنے کے لیے منظور شدہ سالانہ سٹریٹجک اشارے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

وزارتی کمیٹی برائے ٹریفک سیفٹی کے نظام میں متعلقہ حکام اور گورنریوں میں ٹریفک سیفٹی کمیٹیاں شاہراہوں پر انجینئرنگ سہولیات کی بہتری کرکے سنگین ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے مربوط اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور منظم مہم کے ساتھ تمام سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں