ہنگری پولیس کے ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گرنے کا منظر

عملے کے دونوں ارکان کو جائے حادثہ کے قریب موجود ایک کشتی کے ذریعے بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہنگری میں پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں سوار دو افراد کو نکال لیا گیا۔ یہ دونوں حادثے میں معمولی زخمی ہوئے۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو جھیل بالاٹن کے جنوبی کنارے پر تیزی سے پانی میں گرتے ہوئے دکھایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارے کے عملے کے دو ارکان کو جائے حادثہ کے قریب ایک کشتی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ اگرچہ دونوں پائلٹوں کو ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوعہ سے ائیر لیفٹ کر دیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ شدید زخمی نہیں ہوئے۔

ہنگری کی پولیس کمان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گرنے کی وجوہات فی الحال غیر واضح ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں